کراچی:یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی کے ائیرآفیسرکمانڈنگ ائیروائس مارشل غضنفر لطیف تھے،پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف کو سلامی پیش کی۔
مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف نے اس موقع پر مزارِ قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔
گارڈ ز تبدیلی کی تقریب میں 7 خواتین سمیت 57 کیڈٹس حصہ لیا جبکہ تقریب کے دوران مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
اس موقع پر ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف کا خطاب کرتے ہوئے کہ تاریخی دن ہمارے غازیوں اور شہدا کے نام ہے۔ ہمارے جوان ملکی دفاع کیلئے بے شمار قربانیاں دیتے ہیں،ہماری افواج نے سرحدوں کی حفاظت دل و جان سے کی، ہم جانتے ہیں شہدا کی تکریم کیسے کی جاتی ہے۔
ائیر وائس مارشل نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،افواج پاکستان کی ہر فتح کے پیچھے قوم کی دعائیں ہوتی ہیں، عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ضرور ہے مگر متحد ہوکر سب سے نمٹیں گے۔ افو اج پاکستان نے بحری اور فضائی سرحدوں کی نگرانی ہمت اور جرات سے کی، ہم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت اسے فنا نہیں کرسکتی، ہم اسی طرح گارڈز تبدیلی کی روایت کو قائم و دائم رکھیں گے۔
Comments are closed.