لاہور: چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، بات کریں یا پھر اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔
پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل ہوئیں تو چھیاسٹھ فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگا، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ پاکستان کےلئے کیا ہےکہ عام انتخابات ہوں۔
حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم حکومت کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہمیں بتائیں کہ حکومت بتائے کیا چاہتی ہے، ہم نے بڑی کوشش کی، یہ الیکشن کا نام نہیں لیتے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں انہیں پٹ جانا ہے، معیشت میں تباہی کی طرف جارہے ہیں، یہ کیسے نکالیں گے ہمیں، آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرو اور جیل میں ڈالو، اسمبلی میں بیٹھ کر ان لوگوں نے اپنے کیسز ختم کرالیے ہیں۔
Comments are closed.