بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

ہر کرسی کو ایئر کنڈیشنر بنانے والی پوشاک

 نیویارک: ہم پکنک یا سمندر کے کنارے کھلی فضا میں بیٹھنا چاہتے ہیں لیکن گرمی ہمیں بے حال کر دیتی ہے۔ اسی تناظر میں ایکٹوکول نامی ایک چادر نما ایجاد بنائی گئی ہے جسے ہر کرسی پر رکھ کر اسے ٹھنڈی نشست میں بدلا جاسکتا ہے۔ سخت گرمی میں ایکٹوکول کسی بھی کرسی کو سات درجے سینٹی گریڈ تک سرد کر دیتی ہے اور یہ عمل سیکنڈوں میں ممکن ہوتا ہے۔

ایکٹوکول ایک پیڈ کی طرح ہے جسے کسی بھی موقع پر کسی بھی قسم کی کرسی پر چڑھایا جاسکتا ہے۔ اسے لگانے کے بعد ایکٹوکول 300 پونڈ یعنی 136 کلوگرام وزن سہار سکتی ہے۔ اسے اے سی چیئر نامی کمپنی نے سات سال کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔

اب آپ جھیل کنارے بیٹھے ہوں، کسی خیمے کے باہر ہوں یا موسمِ گرما کی چھٹیاں سمندر کنارے گزار رہے ہوں، ایکٹو آپ کو ایئر کنڈیشنڈ ماحول فرام کرتی ہے۔ یہاں تک کہ اس کے اوپر لگی چھتری بھی ٹھنڈی ہوا پھینکتی ہے اور دھوپ سے بچاتی ہے۔ اس چھتری کو سن کینوپی کا نام دیا گیا ہے۔

لیکن اس کے اندر جھانکیں تو یہ ایک شاندار ایجاد ہے۔ ایکٹو نامی چادر نما پیڈ کے اندر 54 فٹ طویل لائنیں ہیں جو ہر گوشے تک ٹھنڈی ہوا پھینکتی ہیں۔ یہ ٹھنڈی ہوا آرکٹیکا کولنگ پمپس سے یہاں تک آتی ہیں۔ اسطرح کرسی ایک کولر کی ٹھنڈک لے کر اسے اطراف میں سردی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ صرف ایک مںٹ میں پوری کرسی ایئرکنڈیشنر بن جاتی ہے اور سخت گرمی میں بھی خوشگوار ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔

اس کے لیے اضافی کولرخریدنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ روایتی ایئرکولر سے یہ ٹھنڈک لیتا ہے۔ ایکٹوکو 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ باآسانی چلایا جاسکتا ہے۔ صرف ایک بٹن دباتے ہیں ہرکرسی سردخانہ بن جاتی ہے۔ تاہم درجہ حرارت کو تین طرح سےکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ایک کرسی کے ایئرکنڈیشنڈ پوشاک کی قیمت 147 ڈالر رکھی گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.