کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گوگل ون سروس میں وی پی این کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی میں پیش کیے گئے ای میل کے مطابق اکتوبر 2020 میں جاری کیے جانے والے فیچر کو بند کیے جانے کے متعلق بتایا گیا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ یہ فیچر کم بند کیا جائے گا۔
گوگل ون کے وی پی این کی سبسکرپشن 1.99 ڈالر میں اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز میں دستیاب ہے۔
کمپنی نے 9ٹو5گوگل کو بتایا کہ کمپنی نے اس سروس کو ختم کرنے کا سبب لوگوں کا اس کو استعمال نہ کرنا بتایا ہے۔ اس کی وجہ گوگل کی جانب سے گوگل فائی اور پکسل ڈیوائسز میں تین میں سے ایک وی پی این سروسز کی فراہمی ہے۔
گوگل ون کی وی پی این گوگل کے مشہور قبرستان میں پھینکی جانے والی تازہ ترین پروڈکٹ ہے۔ واضح رہے چند ہفتوں قبل گوگل ون کلاؤڈ اسٹوریج سروس نے 10 کروڑ سبسکرائبر کا سنگِ میل عبور کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گوگل نے اپنی ای میل میں بتایا کہ وی پی این کو مرحلہ وار ختم کیا جارہا تھا تاکہ سب سے زیادہ مطلوبہ فیچرز پر توجہ دی جاسکے، جن کا تعلق گوگل ون میں شامل کیے جانے والے جیمینائی اے آئی سے ہے۔
Comments are closed.