کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل اعتراضات کے ساتھ واپس کردیا۔
گورنر سندھ نے ترمیمی بل پر اعتراضات کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل کا نوٹی فکیشن آئین کے خلاف ہے، خفیہ ووٹنگ سے لوکل باڈی سطح پر ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سی کے خاتمے سے کو آرڈی نیشن کے مسائل پیدا ہونگے، ترمیم سے میونسپل کارپوریشن پراپرٹی ٹیکس سے محروم ہوجائے گی، دیہی علاقہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا حصہ نہیں ہوسکتا ۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی میں نیا بلدیاتی بل منظور کرایا تھا ، جس کی منظوری کے لیے گورنر سندھ کے پاس بھیجا گیا تھا لیکن عمران اسماعیل نے اعتراضات کے ساتھ واپس کردیا۔
Comments are closed.