اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں، وافر مقدار میں ذخائز موجود ہیں ناجائز منافع خوری کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوری کے حوالے سے اعلی سطح ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صوبوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ پاسکو کے ذخائر سے فلور ملز تک گندم کی ترسیل مزید تیز کی جائے، 1.3 ملین میٹر ٹن گندم درآمدی گندم کا سٹاک بھی ملک میں پہنچ گیا ہے جبکہ جنوری کے اختتام تک مزید اتنا ہی سٹاک پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دن میں حکومت کے اقدامات کی بدولت آٹے کے 40 کلو کے تھیلے کی قیمت میں تقریبا 1000 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے آٹے اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کریں، حکومت غریب عوام کیلئے آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے گی۔
Comments are closed.