اسلام آباد: بی جے پی رہنماوں کے گستاخانہ بیانات پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے گستا خانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق بیانات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، مودی سرکار کے مذکورہ عہدیداروں کے خلاف اقدامات میں تاخیر بھی پرافسوس کا اظہار کیا گیا۔
عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد پر تشویش ہے، پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے، بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات اسلامو فوبیا کے واضح نتائج کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بی جے پی قیادت توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کریں، بھارتی رہنماوں سیعمل کارروائی کے ذریعے جوابدہی کی جائے، بھارت اقلیتوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچائے، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور او آئی سی ہندوتوا سے متاثر اسلامو فوبیا کا نوٹس لے۔
Comments are closed.