بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 4روپے 68پیسے فی یونٹ کمی

کراچی : کے الیکٹرک  صارفین کے لئے نیپرا نے ستمبر میں استعمال ہونے والی بجلی پر فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 4روپے 68پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت کے الیکٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ستمبر میں آر ایل این جی کی کھپت میں 30فیصد اور پیداواری ٹیرف میں 36فیصد کمی آئی ہے۔

نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 4روپے 68پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہےاس منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کے-الیکٹرک کو نومبر کے بل میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو تقریباً 7 ارب 78 کروڑ روپے واپس کرنے ہوں گے۔

یہ فیصلہ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی اور ارکان رفیق اے شیخ ، مقصود انور خان کی زیر صدارت عوامی سماعت کے دوران کیا گیا۔

نیپرا نے کہا کہ  کے-الیکٹرک نے ستمبر میں صارفین سے زائد وصول کیے گئے 7 ارب 74 کروڑ روپے کی واپسی کے لیے فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، تاہم ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد نیپرا نے 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ کی کمی کی جس سے 7 ارب 78 کروڑ روپے واجب الادا ہوں گے۔

خیال رہے کے الیکٹرک نے ستمبر کیلیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4روپے 62پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

You might also like

Comments are closed.