اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 43 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی نومبر کے مہینے کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے)کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.43 روپے کمی کی منظوری دے دی۔
منظوری کے نیتجے میں کراچی کے بجلی صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔
حکام کے مطابق کےالیکٹرک کے اپنے ذرائع سے بجلی کی پیداوری لاگت 27 روپے 13 پیسےرہی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کے حوالے سے پلان بھی طلب کرلیا۔ اتھارٹی نے کہا کہ کےالیکٹرک ایک ہفتے میں اس حوالے سے اپنا پلان پیش کرے۔
Comments are closed.