راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں افغان بارڈر سے بڑھتے فائرنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےسے روکا جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عالمی، علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری، پاک افغان بارڈ کی صرتحال بھی زیر خور آئی، کانفرنس میں افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے بارڈ پار سے بڑھتے فائرنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپ سر اٹھا رہے ہیں، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، علاقائی سیکیورٹی صورتحال میں مؤثر بارڈر کنٹرول منیجمنٹ ضروری ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ بارڈر کنٹرول کیلئے مؤثر اقدامات کر رکھے ہیں، افغانستان بھی بہتر منیجمنٹ کیلئے ضروری اقدامات کرے، اور اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
اجلاس میں ملک کو درپیش چیلنجز اور آپریشنل تیاریوں پر بھی غور کیا گیا ، آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف نے کورونا تیسری لہر میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد پر فارمیشنز کے کردار کو سراہا اور کہا فارمیشنز کے تعاون سے وبا کے پھیلاؤ کے روک تھام میں مدد ملی۔
Comments are closed.