بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 64 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 64 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 64 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1361 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 23 ہزار 281 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 39 ہزار 888 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 89 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 12 ہزار 98 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 315 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 40 ہزار 676 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 474 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 6 ہزار 707 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 308 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 57 ہزار 459 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 490 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1984 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 58 اموات ہوچکیں۔ 67 ہزار 448 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 901 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 767 ہے۔ اسلام آباد میں 494 اموات ہوچکیں۔ 41 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 10 جب کہ فحال کیسز کی 79 ہے۔ صوبے میں 199 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 732 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 22 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 629 ہے۔ آزاد کشمیر میں 296 اموات ہوچکیں۔ 9097 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4955 جب کہ فحال کیسز 17 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4836 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.