بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 63 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 63 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 63 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 368 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 120 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 91 ہزار 145 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 62 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 177 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 486 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 55 ہزار 399 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار 765 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 272 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 142 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 81 ہزار 351 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 677 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 936 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 260 اموات اور 73 ہزار 481 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 54 ہزار 347 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 314 ہے۔ اسلام آباد میں 555 اموات ہوچکیں۔ 46 ہزار 478 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 427 جب کہ فعال کیسز کی 219 ہے۔ صوبے میں 205 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 3 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 95 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 180 ہے۔ آزاد کشمیر میں 340 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 575 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4983 جب کہ فعال کیسز 22 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4858 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.