اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کوروناوائرس کی موجودہ چوتھی لہر کے پیش نظر وزیر اعظم کی منظوری کے بعد مختلف شہروں میں 3 اگست سے 31 اگست تک پابندیاں پھر سخت کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہاکہ تمام دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد ہو گی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر ہفتے میں دو چھٹیاں دی جائیں گی،لوگوں نے ان ڈورڈائنگ میں احتیاط نہیں کی، اسی لیے اب اسے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیاہے، ہفتے میں کاروباری مراکزبھی ایک کے بجائے اب 2 دن بند رہیں گے۔
Comments are closed.