اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کے لئے فوج کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 23اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں این سی سی کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ طے پایا گیا کہ کوویڈ 19کے ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے فوج کی خدمات لی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئےآج وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور اسلام آباد اپنی ضرورت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کے لیے فوج کی خدمات لیں گے،تاہم صوبہ سندھ اس میں ابھی شامل نہیں ہے،شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں ساڑھے تین چار لاکھ روز کے کیسز ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.