اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی عالمی سازش ہوئی تو اس کا آلا کار عمران خان ہوگا، آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے،فیصلہ ہوگیا اعلان باقی ہے، الوداع عمران خان الوداع عمران خان۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم صفدر نے کہا کہ عمران خان بتائے کہ نالائقی اور نااہلی کے انبار لگا دینا عالمی سازش تھی،اس ملک کے لیے سب سے خطرناک عمران خان ہے،وزیر اعظم نے کون سے دھماکے کیے ہیں جو عالمی سازشیں ہونگی،عمران خان نے اپنے اے ٹی ایمز کو نوازا اور خود بھی کمیشن کھایا۔
ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان ملک کا سب سے بڑا ڈرامہ باز اور فتنہ پرور انسان ہے، عمران خان بتائیں کہ عالمی سازشوں نے کہا تھا کہ 25کروڑ کا ملک جادو ٹونے سے چلاؤ؟ اب وزیر اعظم کو بچانے کوئی نہٰیں آئے گا۔
Comments are closed.