کوئٹہ: فاطمہ جناح روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 3افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 19خمی ہوگئے، دھماکا کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گشت کرتی موبائل کے قریب دھماکا ہوا، جس کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی، دھماکا ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکا ہوتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، جنہوں نے فوری ابتدائی طبی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے، بعض زخمیوں کی حالت کافی تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں، ابتدائی تفتیش کے لیے بم ڈسپوزبل اسکواڈ کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کیا ہے، جس کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
Comments are closed.