اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی آصف زرداری کے کہنے میں نہیں آئیں گے، وہ عمران خآن کا ساتھ دیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ساری سیاست ٹی وی پر ہو رہی ہے، گراؤنڈ کی سیاست 27 تاریخ سے شروع ہوگی، اپوزیشن نے 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک دی تھی، حالات کے پیش نظر اسپیکر تحریک عدم اعتماد کو آگے لے جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلاول کے ابھی دودھ کے دانت نہیں نکلے، اور کہتا ہے کہ او آئی سی کے خلاف دھرنا دیں گے، یہ کیسی باتیں کررہا ہے، کیا یہ لوگ آؤ آئی سی کے خلاف دھرنا دے کر بھارتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، جو او آئی سی اجلاس کو روکے گا اس کی چیخیں نکلیں گی، کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کر کے بتائیں، کسی کا باپ بھی کانفرنس نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو ناکام کرنے والے سامراجی ایجنٹ ہے، میں او آئی سی کو ناکام بنانے والوں پر تین دفعہ لعنت بھیجتا ہوں، یہ لوگ اپنی شکل دیکھیں، او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 5 سے 6 سو لوگ آرہے ہیں، رات کو لاتعداد سفیروں نے کال کی ان کو فکر ہے ان کے وزیر خارجہ آرہے ہیں، سفرا کو کہا ہے بے فکر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں 4 مہینے پہلے کہا تھا یہ 23 مارچ کو نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو اصلی اور نسلی ہے وہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ لوگ سرے محل اور سوئس اکاؤنٹ سمیت چوری کے پیسے سے بندے خرید رہے ہیں، جو ایم این ایز ہم سے خفا ہیں، وہ مال ان کا کھائیں، کام عمران خان کا کریں، غریب کو انہوں نے دینا نہیں اور نہ اپنے گھر سے کھانا ہے۔
شیث رشید نے کہا کہ عمران خان 27 مارچ کو جلسہ کر رہے ہیں وہ تاریخ واپس نہیں کررہے، اپوزیشن نے بھی مارچ کا کہا ہے، اپوزیشن بھی جگہ دیکھ لے اور راستوں کا انتخاب کرے، جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، 27 تاریخ کو جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو دونوں جماعتوں سے درخواست لینے کا کہا ہے، دونوں پورٹیوں کے لیے الگ راستوں کا کہا ہے، لیکن اگر تصادم ہوا تو اپوزیشن ذمہ دار ہوگی اور اگر کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو لیڈروں کو نہیں چھوڑوں گا۔
Comments are closed.