بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرپٹ لوگوں سے مفاہمت اور این آر او نہیں دوں گا، وزیراعظم

میانوالی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام لوگوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کرپٹ لوگوں سے مفاہمت اور انہیں این آر او نہیں دوں گا۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو این آر او ملے گا اور نہ ہی ان سے  بات ہوگی، میری حکومت ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کو این آر او نہیں دے گی، جو قوم بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرتی ہے وہ تباہ ہو جاتی ہے، جب چوری کو گناہ نہیں سمجھا جائے گا وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف نظریات کے حامل تمام لوگوں سے بات کرنے کو تیار ہیں، بلوچستان کے ناراض لوگوں سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں، کرپشن میں ملوث اور عوام کا پیسہ باہر لے جانے والوں سے ہرگز بات نہیں ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ وعدہ ہے پاکستان وہ ملک بنے گا جو کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، مشکل وقت ہر قوم کی زندگی میں آتا ہے لیکن وہ بہتر انداز سے نمٹتے ہیں، ہم آزاد ہوکر بھی آزاد فیصلے نہیں کرسکتے تھے، میں نے وعدہ کیا تھا پاکستان کبھی کسی غلامی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکا میں مہنگائی پچھلے ریکارڈ توڑ دیے، مہنگائی کی وجہ کورونا سے دنیا بھر کے ممالک کا متاثر ہونا ہے، اللہ کا شکر ہے پاکستان اب بھی سستا ملک ہے، دنیا میں فوڈ سپلائی چین کورونا سے متاثر ہوئی اور مہنگائی ہوگئی، مہنگائی کی وجہ سے بنیادی اشیا خورونوش کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

You might also like

Comments are closed.