بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے مسائل صرف جماعت اسلامی ہی حل کرسکتی ہے،حافظ نعیم الرحمن

جماعت ِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 1 اشاریہ 2 ارب روپے ندی نالوں کی صفائی کے لیے مختص کیے گئے لیکن عملا کچھ نہیں کیاگیا،پیپلز پارٹی کے ایڈمنسٹریٹر بری طرح ناکام ہوگئے،شادمان ٹاؤن نالے کا واقعہ لمحہ فکریہ ہے، پیپلز پارٹی کی خمیر میں کراچی دشمنی موجود ہے ، پی ٹی آئی کراچی کے مسائل کیوں حل نہیں کرواتی.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر ایک مرتبہ پھر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور حسرت کی علامت بن گیا ہے۔ شادمان ٹاون کا نالہ جسے بار بار بند کرنے کی بات کی جارہی ہے،جماعت اسلامی نے گزشتہ دنوں شادمان ٹاون نالے کو بند کرنے اور ازسر نو تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ بھی کیا۔ گذشتہ روز اسی شادمان ٹاون نالے میں دل سوز واقعہ ہوا جس میں موٹر سائیکل سوار اپنی فیملی سمیت نالے میں ڈوب گیا۔ابھی تک اس فیملی کا ایک معصوم بچے کی لاش نہیں مل سکی۔انہوں نے کہا کہ شادمان ٹاون نالے کے حوالے سے کبھی ٹینڈر پاس کیا جارہا ہے اور کبھی کچھ کیا جاتا ہے۔شادمان ٹاون نالے پر ہونے والے واقعہ کا ذمہ دار کون ہے؟.حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر نالے کے ساتھ چار سریے نہیں لگاسکتے تاکہ شہری نالے کی طرف نا جائیں۔کراچی کے عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام تک موجود نہیں ہے۔ شہر میں مڈل کلاس اور غریب لوگوں کے لیے کوئی ٹرانسپورٹ نہیں ہے ۔ 1 اشاریہ 2 ارب روپے ندی نالوں کی صفائی کے لیے مختص کیے گئے لیکن عملا کچھ نہیں کیاگیا۔کراچی: تمام حکمران جماعتیں صرف اعلانات اور تقریریں کرکے چلے جاتی ہیں لیکن عملا کچھ نہیں کرتے۔ ندی نالوں کی صفائی پر اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے لیکن ندی نالوں کی صفائی نہیں ہوتی۔ شادمان نالے کی تباہی کی اصل ذمہ دار ایم کیو ایم کے رہنما ہیں۔ شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے اور شادمان نالے کو غلط جگہ سے موڑا گیا جو آج تک تباہی کا باعث بنا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب فتح کررہی ہے وہ بتائیں کہ کراچی کے لوگوں کا کیا قصور ہے ؟؟ پیپلز پارٹی کی خمیر میں کراچی دشمنی موجود ہے ، پی ٹی آئی کراچی کے مسائل کیوں حل نہیں کرواتی۔ جماعت اسلامی محض انتخابات کے لیے نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔ جماعت اسلامی نے بحریہ ٹاون، نادرا اور کے الیکٹرک سمیت کئی مسائل حل کروائے اس وقت کوئی انتخاب نہیں تھا۔ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ 650 ملین گیلن کے منصوبے کو 250 ملین گیلن کیوں کیا گیا؟؟ نواز شریف ، عمران خان، آصف زرداری ان تمام لوگوں نے کراچی کے لوگوں کو ایک بوند پانی نہیں دیا۔ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی حقیقی جماعت ہے.

You might also like

Comments are closed.