اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔
نیپرا نے کے-الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
بجلی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا نے کے-الیکٹرک کی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائرکی گئی درخواست کی سماعت نومبر میں کی تھی۔
Comments are closed.