بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے تاجروں کا وزیراعلی ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے منگل کو شہر میں ریلی نکالنے اور وزیراعلی ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد، فٹ وئیرایسوسی ایشن، لیاقت آباد تاجرالائنس، انجمن تاجران سندھ، سریناموبائل مارکیٹ تاجران سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا،تاجر رہنمائوں نے کہا کہ جمعہ کی رات کو ہمیں مختلف اداروں کی جانب سے تنگ کیا گیا مجبور ہوکر اعلان کررہے ہیں،منگل کووزیراعلی ہائوس پردھرنادیں گے، احتجاج کریں گے اور وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

تاجررہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وزیراعلی ہاؤس پردھرنا دیں گے، منگل کی دوپہر 12 بجے پرامن ریلی نکالی جائیگی، لیاقت آباد سے ریلی کی صورت میں وزیراعلی ہاؤس جائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.