کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر شہر قائد کو ماضی میں دھکیلا جا رہا ہے، ہر جگہ یہی بات ہو رہی ہے کہ الیکشن ہو رہے ہیں یا نہیں ،کراچی کا حق مارا جا رہا ہے اور شہر کو ایک بار پھر قبضہ مافیا کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا پیپلزپارٹی نے شہر کے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے،سب کو پتہ ہے کہ ہم نے اس شہر میں ہی رہنا ہے، سازشی عمل کے ذریعے کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن کے پاس اختیار ہے وہ منشیات کے اڈے بند کروانے میں ناکام کیوں ہیں؟ نیشنل ایکشن پلان میں فوج سمیت سب شامل ہیں، جن کے ہاتھ میں اختیار ہے وہ کیوں چپ بیٹھے ہیں ہمیں امن چاہئیے پولیس بھی چپ نہ بیٹھے اپنا کام کریں رینجرز کو اختیار دیں تاکہ شہر کا امن برقرار رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پندرہ جنوری کے الیکشن کو یقینی بنائے الیکشن کے ہر پولنگ پر رینجرزاور آرمی موجود ہو،پانچ ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اور آرمی کو ہونا چاہئےالیکشن کو یرغمال ہونے سے بچانے کیے لیے فورسز کا ہونا ضروری ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو بڑی تعداد میں نکلیں اور ترازو پر مہر لگائیں،جماعت اسلامی نے عوام کے لئے بہت کچھ کیا اس لئے انھیں ووٹ لینے کا حق ہے،ہماری پوری ٹیم اس شہر میں ہر وقت موجود ہیں،حکومت گیس اور بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تیار نہیں،انشاءاللہ ہر مسئلے کا حل نکالے گے اور اس کےلئے عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ،آپ کا مینڈیٹ بیچنے والے چاہتے ہیں کہ الیکشن نہ ہوں اور وہ اسی طرح براجمان رہے،عوام پندرہ جنوری کو بڑی تعداد میں نکل کر ترازو کو ووٹ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کا ریشو بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اس لئے رینجرز کو اختیار دیں،اگر فوج نے اس معاملے سے الگ رہنا تو رہیں لیکن شہر میں امن تو قائم کریں۔
Comments are closed.