کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے تیز آندھی اور موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں، تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے بعد کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر میں تیز آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے، موسلا دھار بارش سے کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کم دباؤ کے باعث سمندر کی موجیں ماہی گیروں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
Comments are closed.