کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لیے اسپیشل سکیورٹی یونٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت اور کراچی پولیس چیف کی ہدایت پر ایس ایس یو کی ٹیمز تشکیل دے دی گئیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس ایس یو کمانڈوز کراچی کے ہاٹ اسپاٹس پر اسنیپ چیکنگ اور گشت کریں گے، پولیس کے شعبہ مدد گار ون فائیو کو بھی مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی کے ہاٹ اسپاٹس پر ایس ایس یو کی 20 ٹیمیں دو شفٹوں میں ڈیوٹی کریں گی۔ ہر ضلع میں ٹیمیں تعینات کی جا رہی ہیں، ایس ایس یو کمانڈوز موٹر سائیکل پر گشت بھی کریں گے، متعلقہ ایس ایچ او مقام کی حساسیت کے اعتبار سے کمانڈوز کو احکامات دے گا۔
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کے مختلف یونٹ کی ریزرو اہلکاروں کو سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کر لیا، ایس ایس یو اور اسپیشل پروٹکشن گروپ گشت کریں گے۔
پولیس چیف کے مطابق تھانوں میں تعینات نفری کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے، تین ہفتے کے دوران تھانوں میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیے جائیں گے۔
Comments are closed.