اسلام آباد: پہلے ہی مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ بڑھاتے ہوئے نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024ء سے کیا جائے گا، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ بڑھا دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں صارفین پر مجموعی طور پر 22 ارب 29 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیے گئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا اور یہ اضافہ 3 مہینے (جنوری تا مارچ) تک لاگو رہے گا۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نوٹی فکیشن کو حتمی منظوری کے لیے حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق حکومتی منظوری کے بعد ہو جائے گا۔
Comments are closed.