بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: تیز بارش کے ساتھ آندھی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات

Forecast of rains

کراچی: گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بارش کی خوشخبری دیدی، 13ستمبر تک ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ آندھی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران شہر میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کردی، کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ 13ستمبر کو شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا کم دبائو کمزور ہوگیا ہے، جبکہ ایک اور ہوا کا شدید کم دبائو اس وقت مشرقی بھارت پر موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، سجاول اور ٹھٹھہ میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

You might also like

Comments are closed.