بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بارش کے دوران مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق

کراچی:شہرِ قائد میں آج بھی مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گارڈن شو مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے 20 سالہ نوجوان رحمن، منگھوپیر میں 23 سالہ رقیب،  لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 38 سالہ خاتون اورکورنگی مہران ٹاؤن میں کام کے دوران 25 سالہ عبدالخالق جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

بارش شروع ہوتے ہی سرجانی ، نارتھ ناظم آباد، ناگن، سخی حسن، نیپا، گلشن ، سہراب گوٹھ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر موٹرسائیکل والے سلپ ہونا شروع ہوگئے، جس کی وجہ سے پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں ، جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں جولائی میں ہونے والی بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے، مزید بارش ہونے کے امکانات ہیں ، اس حوالے سے دیگر اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.