وفاقی کابینہ کی منظوری سے کامران افضل کو چیف سیکرٹری اور راؤ سردار علی کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کامران افضل کو چیف سیکرٹری اور راؤ سردار علی آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کی تعیناتی اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جواد رفیق ملک وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے جب کہ انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی جی ریلوے کی سیٹ عارف نواز کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی تھی۔
نئے تعینات آئی جی راؤ سردار سیف سٹی پراجیکٹ کے سربراہ ہیں ، راؤ سردار گزشتہ 3سالوں میں تعینات ہونیوالے چھٹےآئی جی پنجاب ہیں جبکہ کامران افضل اسوقت سیکریٹری صنعت کی خدمات سرانجام دے رہےہیں اور وہ پنجاب میں 3سال کے دوران تعینات 5ویں چیف سیکریٹری ہیں۔
Comments are closed.