اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،احتجاجی شرکا اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین مذاکرات میں معاملات کافی حد تک طے پا چکے ہیں،
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد گرفتار افراد کو رہا کر دیا جائے گا، طے پایا ہے منگل کی شام تک یہ لوگ وہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو راستے بلاک ہیں وہ کھول دیئے جائیں گے۔
Comments are closed.