امریکی صدر بائیڈن نے بیان جاری کیا ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں افغانستان میں ایک اور دہشتگردانہ حملے کا امکان ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ممکنہ حملے کے پیچھے کون ہے یا یہ حملہ کہاں ہوگا۔
امریکی نیوز ایجنسی سی بی ایس کے مطابق جوبائیڈن کا یہ اعلان کابل میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے انتباہی پیغام بھیجنے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جس میں لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ “سکیورٹی خطرات” کی وجہ سے کابل ایئرپورٹ سے گریز کریں۔
صدر جوبائیڈن نے کہا ، “افغانستان کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ زیادہ ہے۔ کمانڈروں نے مجھے آگاہ کیا کہ اگلے 24-36 گھنٹوں میں حملے کا زیادہ امکان ہے۔ میں نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ فورس کے تحفظ کو ترجیح دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے مردوں اور عورتوں کی حفاظت کے لیے ان کے پاس تمام اختیارات ، وسائل اور منصوبے موجود ہوں۔ انہوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ تمام اقدامات کرچکے ہیں۔
Comments are closed.