کابل: وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ کے قریب تیسرے دھماکا ہواہے، جس کے نتیجے میں 73افراد ہلاک اور157لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے قریب 2دھماکوں کے بعد تیسرا دھماکا ہوا ہے ، جس میں متعدد افراد زخمی ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے،جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پہلا دھماکا حامد کرزئی ائیرپورٹ کے مشرقی گیٹ پر ہوا جبکہ دوسرا ائیرپورٹ کے قریب قائم ہوٹل گیٹ پر ہوا تھا،خودکش دھماکے کے بعد فائرنگ کی آواز بھی سنائی دی۔
واضح رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 17امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ افغان طالبان کے محافظ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
امریکی حکام نے کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والا دھماکا خودکش قرار دیا ہے۔
Comments are closed.