افغانستان کےد ارالحکومت کابل میں حامدکرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک گاڑی میں 6 راکٹ نصب تھے جو ایئرپورٹ کی جانب داغے گئے۔ امریکی دفاعی نظام نے راکٹ حملے ناکام بنا دیئے اور ان راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیرخانہ لب جار کے علاقے میں کھڑی کار سے راکٹ ایئرپورٹ کی طرف داغے گئے۔
پیر کے روز کابل کے ہوائی اڈے کو متعدد راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کئے گئے ہیں، جب افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء میں 48 گھنٹے سے بھی کم رہ گئے ہیں۔
امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 5 راکٹ فائر کیے گئے یہ واضح نہیں ہے کہ تمام راکٹس کو دفاعی نظام نے گرایا ہے یا نہیں، ابتدائی رپورٹوں میں کسی امریکی ہلاکت کی نشاندہی نہیں کی گئی تاہم ہلاکتوں کے بارے میں معلومات تبدیل ہو سکتی ہیں۔
وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ مشیرقومی سلامتی جیک سلیوان اور چیف آف اسٹاف نے صدر کو حملے سے آگاہ کیا، راکٹ حملوں کے باوجود انخلا کے مشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
Comments are closed.