کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ایک گھر پر راکٹ حملی کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے خواجہ بگھرا میں ایک گھر پر ایک راکٹ حملہ ہوا ہے، جس کے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دیکھے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں ائیرپورٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، حملے میں 2 افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکا ایک بار پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے، ائیرپورٹ پر موجود شہری علاقہ چھوڑ دیں۔
چند روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔
Comments are closed.