بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی چوک پہنچنے سے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، سربراہ پی ڈی ایم

اسلام آباد:پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پہنچنے سے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، عمران خان کا ایجنڈا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مشرف دور سے شروع ہونے والا مدارس کو ختم کرنے کا ایجنڈ ناکام ہوگیا تھا، عمران خان بھی اسی ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ نہیں جلسی ہوئی ہے ،خود مختاری کے نام پر اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا گیا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور کرنا امریکی پالیسی تھی، عمران خان کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑیں گے ، ان کو کون چھوڑے گا؟مذہب کارڈ عمران خان استعمال کررہے ہیں ، میں جو کررہاہوں یہ کاز ہے،شاہ زین بگٹی کی صورت میں حکومت کو ایک سرپرائز ملا ، جس کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان سرپرائز دینا بھول گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کو مودی کے حوالے کردیا،  این آر او کی بھیگ عمران خان مانگ رہے ہیں ہم نہیں، ہم جب چاہیں حکومت کو کسی بھی چوراہے پر کھڑا کردیں ۔

You might also like

Comments are closed.