اسلام آباد:حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا اور بتایا کہ یکم جولائی سے 15جولائی کی رات تک ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 50پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے قیمتیں کم سے کم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا،وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.