بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس کا فیصلہ محفوظ، کچھ دیر بعد سنایاجائے گا

ruling case

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنایاجائے گا۔

فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ نے ملکی تاریخ کے اہم ترین کیس کا فیصلہ محفوظ کیاہے۔ اہم ترین کیس میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے وکیل عرفان قادر، پیپلزپارٹی سے فاروق ایچ نائیک، درخواست گزار پرویز الٰہی کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر اورحمزہ شہباز کی جانب سے وکیل منصور اعوان نے دلائل دئیے،عدالت عظمیٰ نے مسلسل تین روز تک سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

آج سماعت کے آغاز پر عرفان قادر نے عدالت میں کہا کہ میرے موکل کی ہدایت ہے کہ عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بننا، ملک میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ چل رہا ہے، فل کورٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی دائر کریں گے۔

کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھےکہ سپریم کورٹ نے تمام وکلا کو تفصیل سے سنا، منصور اعوان نے بہت اچھے طریقے سے عدالت کی معاونت کی۔

You might also like

Comments are closed.