بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کا محفوظ فیصلہ اب سے کچھ دیر میں سنایا جائے گا

اسلام آباد:اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو اب سے کچھ دیر میں سنایا جائے گا، چیف جسٹس آف پاکستان نے انتخابات کے لیے تجاویز بھی مانگی تھیں، فیصلہ سنانے کیلیے ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے، فیصلے سے پہلے مشاورت کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے پرفیصلہ سنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے حکام کو بھی بلوالیا،سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے شہزاد اکبر ، فیصل جاوید،  بابر اعوان سمیت دیگر اراکین بھی موجود ہیں ۔

سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری سپریم کورٹ کے باہر تعینات کردی گئی،

غیر متعلقہ افراد کا سپریم کورٹ میں داخلہ بند کردیا گیا، کمرہ عدالت میں داخلے پر دھکم پیل  دیکھنے کو ملیں۔

پیپلز پارٹی کے رضاربانی، شیری رحمان اور  نوید قمرسمیت دیگر رہنما بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

You might also like

Comments are closed.