منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

ڈالر کی اُڑان: اوپن مارکیٹ میں 300، انٹربینک میں 291.50 روپے کا ہوگیا

strengthen

کراچی: امریکی ڈالر نے روپے کے مقابلے میں آج اونچی اُڑان بھری، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 300 اور انٹربینک مارکیٹ میں 291.50 روپے ہوگئی۔

رواں ہفتے کاروبار کے پہلے ہی دن ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں بڑھ گئی اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافے کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے اس کی قیمت 288.28 روپے ہو گئی، تاہم اضافے کا رجحان جاری رہا۔

بعد ازاں ڈالر کی انٹربینک قدر میں 3.01 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 291.50 روپے کی سطح پر آکر بند ہو گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اچانک 4 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 300 روپے ہو گئی۔

علاوہ ازیں پی ایس ایکس میں آج کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔ دن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 141 پوائنٹس بڑھ کر 48565 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث حصص کی مالیت 19.11 ارب روپے بڑھ گئی۔

You might also like

Comments are closed.