لاہور: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔
وزیر اعظم نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون لاہور ٹیکنا پولس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں، وزیراعلیٰ اور ہائر ایجوکیشن کے وزیر کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہماری آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر ہیں، ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60فیصد نوجوان ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آئی ٹی کے انقلاب سے ہم تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، کاروبار میں آسانی کیلئے رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے، ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ دو بڑے مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملکی دولت باہر منتقل ہو رہی ہے، چین نے منصوبہ بندی سے کرپشن پر قابو پایا، چین نے 40سال میں 70کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، مہنگی درآمدی اشیا کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے، برآمدات میں اضافہ کیے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی، تارکین وطن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
Comments are closed.