بیجنگ: چینی کمپنی کے دنیا کی کثیف ترین مرتکز (کنڈینسڈ) بیٹری بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف ٹیسلا بیٹری سے دوگنی قوی ہے بلکہ گاڑیوں کو چھوڑیں یہ مسافربردار طیاروں کو اڑنے کے لیے بھی کافی ثابت ہوسکتی ہے۔
مشہور چینی کمپنی سی اے ٹی ایل کے سربراہ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ 500 کلوواٹ آورفی کلوگرام توانائی والی چھوٹی لیکن کثیف بیٹریوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے جو ٹیسلا ماڈل کی وائی بیٹری سے دوگنی توانائی رکھتی ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ بیٹری پرواز کے لیے محفوظ ہے جس سے مسافرطیارے بھی اڑائے جاسکتے ہیں۔
یہ بیٹری بھی لیتھیئم سے ہی بنائی گئی ہے جو 500 Wh/kg کی بنا پر ایک نئے ریکارڈ کی حامل ہے۔ وسری جانب ٹیسلا کی وائی بیٹری میں 4680 بیٹری سیل ملکر صرف 244 واٹ آور فی گھنٹہ کی توانائی رکھتے ہیں۔
اگرچہ اس کی تفصیلات نہیں دی گئ ہیں۔ لیکن کمپنی کے سی ای او نے اتنا ضرور بتایا ہے کہ کیتھوڈ اور اینوڈ کو قدرے بہتر انداز میں بدلا گیا ہے۔ تیاری کا نیا مرحلہ مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے جبکہ مائیکرون لیول پر برقیروں کو ڈیزائن کرکے تیزی سے بجلی پہنچانے والے کنڈینسڈ مٹیریئل استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے بجلی بھرنے، بیٹری کو مستحکم اور قابلِ بھروسہ بنانےمیں بہت مدد ملی ہے۔
کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ بہترین انداز میں چارج اور ڈسچارج ہوتی ہے۔ لیکن سب سے بڑھ کر اس کا حفاظتی معیار فضائی آپریشن کی سطح پر رکھا گیا ہے۔ اس طرح یہ بیٹری مسافربردار طیاروں میں بھی نصب کی جاسکے گی۔
Comments are closed.