بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

چین نے ہمسایوں کیساتھ سفارتکاری میں ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی، چینی صدر

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سٹریٹجک اور طویل المدتی نقطہ نظرسے دیکھا ہے اورہمسائیوں کے ساتھ سفارت کاری میں پاکستان کو ترجیح دی ہے۔

بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ ان کا ملک دوستانہ تعاون کے لیے پاکستان کے پختہ عزم اور چین کے بنیادی اوراہم خدشات سے متعلق امور پر اس کی حمایت کو سراہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت، ترقیاتی مفادات اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔ صدر شی نے کہا کہ ان کے ملک کو تباہ کن سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی ہے اوروہ آفات کے بعد تعمیر نو میں پاکستان کی مدد کے لیے اضافی ہنگامی امداد فراہم کرے گا۔

چینی صدر نے شہبازشریف کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کھلے پن کی بنیادی ریاستی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے پاکستان اور دیگر ممالک کو چین کی نئی ترقی کے ساتھ نئے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

You might also like

Comments are closed.