ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

چین سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

received

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ چین کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو مل چکے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق چین سے موصول ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے،رقم موصول ہونے کے حوالے سے کنفرم ہو گیا، رقم اکاؤنٹ میں آگئی۔

میڈیاذرائع کے مطابق ملک کے اقتصادی بحران کے دوران چین نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے دیئے۔ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے بھی چین نے پاکستان کا ہر ممکن ساتھ دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نےرواں ہفتےچائنیزڈویلپمنٹ بینک کوپیشگی ادائیگی کی تھی، 1ارب ڈالرزموصول ہونےکےحوالےسےوزیر خزانہ نےبتایاتھا۔

چند روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے دوران ملکی اقتصادی بحران کے دوران چین سے مدد کی درخواست کی تھی۔ وزیر خزانہ نے 1.3 بلین ڈالر کے دو چینی تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ کا معاملہ اٹھایا۔

چینی حکام نے پاکستان کو پہلے ہی یقین دہانی کرائی تھی وہ دونوں قرضے واپس کر دیں گے لیکن اسلام آباد چاہتا ہے رقم کی ادائیگی کے ساتھ ہی اسے دوبارہ قرض دیا جائے۔

You might also like

Comments are closed.