بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین اور پاکستان باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے جبکہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی، ہر موسم کے دوست اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں،پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ کے موقعے پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے، چین کے سفیر نونگ رونگ، سفارتخانہ کے حکام کے علاوہ تینوں سروسز کے افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑی گہری ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات یونین اور ہمہ جہتی ہیں جو چیلنجز کے دوران اہم ثابت ہوئے ہیں، پی ایل اے اور پاک آرمی برادرز ان آرمز ثابت ہوئے ہیں، ہمارے تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔؎

اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی، ہر موسم کے دوست اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ پاکستان آرمی کی طرف سے پی ایل اے سالگرہ کی تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کے شکرگزار ہیں۔

چین اور پاکستان کی جوائنٹ کمیٹی برائے کوآپریشن کا اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا، چین فوجی تعاون کے فروغ کے لئے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.