ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

چینی  بینک نے ایک ارب 30 کروڑ فنانسنگ کی منظوری دیدی، پہلی قسط پاکستان کو موصول

Dollar

اسلام آباد: چائنیز بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فسیلٹی کی منظوری دیدی ہے جس کی پہلی 50 کروڑ ڈالرز کی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ چائنیز بینک آئی سی بی سی نے تمام کاروائی مکمل ہونے پر پاکستان کےلیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ رول اوور کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

انہوں ے بتایا کہ پاکستان کو چائنیز بینک سے یہ رقم 3 اقساط میں ملے گی۔ 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوچکی ہے۔ 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

قبل ازیں جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کے لیے فنانسنگ بہت اہم ہے کیونکہ ہمیں ادائیگی کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی ذخائر بمشکل 3 ہفتوں کی درآمدات کے باقی ہیں۔

You might also like

Comments are closed.