بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال پر ازخؤد نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ملک کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا تاہم بینچ میں شامل ججز کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے اقدامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ان اقدامات کے خلاف پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، عدالتی عملہ آج چھٹی والے دن سپریم کورٹ پہنچا اور اپوزیشن کی درخواستیں وصول کیں۔

اپوزیشن نے پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسپیکر کی رولنگ ختم کی جائے اور اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس کو کالعدم قرار دیا جائے، عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بغیر اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس ملتوی نہیں کرسکتے تھے۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان وزیر قانون فواد چوہدری سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں اور اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

You might also like

Comments are closed.