اسلام آباد:چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے8ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔
ریفرنس میاں داد ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں آئین کے آرٹیکل209اورججزکوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3تا 6اور9کوبنیاد بنایا گیا ہے،ریفرنس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہرنقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کے نام شامل ہیں.
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے منظورکردہ بل کو سماعت کے لیے مقرر کرکے اختیارات سے تجاوز کیا گیا، پارلیمنٹ کے بل کی سماعت کیلیے 8رکنی غیرآئینی بینچ تشکیل دیا گیا.
ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل کیخلاف حکم امتناع عدالتی نظائرکی خلاف ورزی ہے،ججزکے خلاف ریفرنس کی کاپی جسٹس فائز عیسی، جسٹس طارق مسعود، جسٹس منصورکو بھجوائی گئی ہے جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھی ریفرنس کی کاپی بھجوائی گئی ہے۔
Comments are closed.