لاہور کے سیشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم کے اس بیان پر ’ چوروں کو حکومت دینے سے بہتر تھا کہ پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے‘کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ مظفر نامی شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نے جلسے میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران انتہائی غیر حساس اور خطرناک بیان دیا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان میں مقیم ہیں اور عمران خان کے قابل اعتراض بیان کے بعد ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ اسلام پورہ تھانے میں سابق وزیر اعظم کے خلاف شکایت لے کر گیا مگر متعلقہ ایس ایچ او نے سابق وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔
Comments are closed.