اسلام آباد: افغانستان کی صورتحال پر چار ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کا اجلاس وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہوا ، جس کی میز بانی انٹر سروس انٹیلی جنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں چین ، ایران، اور روس کے انٹیلی جنس چیفس نے شرکت کی، قازقستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے بھی شرکت کی،اجلاس میں افغانستان میں امن واستحکام کے لیے سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک نے افغانستان سے قطع تعلق کرلیا ہےجبکہ چین نے طالبان کی حمایت کرتے ہوئے افغان طالبان کی مدد کے لیے امداد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
Comments are closed.