بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم  کا 23مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان

پی ڈی ایم  کا 23مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو تمام کارکنا ن اسلام آباد کی طرف مارچ  کریں گے، لانگ مارچ کے شرکاء 24 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ڈنڈے کا جواب ڈنڈے سے اور پتھر کا جواب پتھر سے دیں گے،ہم بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں، ان کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیں گے،ہماری اسٹرٹیجی پچھلے لانگ مارچ سے مختلف ہوگی۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد اور سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، ہمت ہے تو حکومت172ارکان پورے کرے، اپوزیشن ارکان تحریک عدم اعتماد تک اسلام آباد رہیں گے، ارکان کو اسمبلی میں آنے سے روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک قومی امنگوں کی امین ہے، پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

You might also like

Comments are closed.