بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم کا ایک بار پھر دسمبر میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نےایک بار پھر دسمبر میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر نے کا اعلان کیا ہے، پی ڈی ایم  میں پیپلز پارٹی کی دوبارہ شمولیت کا بھی  امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ملکی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کی گئی، آخری ڈیڈ لائن دے کر لانگ مارچ شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

پی ڈی ایم نے تمام جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کرنے کے بعدحکومت کے خلاف  فیصلہ کن مارچ پر کرنے کا اعلان کیا ہے اور ملک بھر کے صوبوں میں مہنگائی کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.